کراچی(مانیٹرنگ، این این آئی)سوشل میڈیا پر وائرل ہے کہ عمران خان ملک ریاض کے پرائیویٹ جہاز پر کراچی گئے، واضح رہے کہ ملک ریاض کا جہاز پچھلے ایک ہفتے سے دبئی میں ہے، عمران خان پی آئی اے کے چارٹرڈ طیارے پر کراچی گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے کراچی پہنچتے ہی سر میں درد ہو گیا اور انہوں نے گورنر سندھ سے پیناڈول مانگ لی۔ پی ٹی آئی کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان ہفتہ کی شب شاہ محمود قریشی اور شہباز گل کے ہمراہ کراچی پہنچے۔ائیر پورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل،سابق اسپیکر اسد قیصر نے ان کا استقبال کیا۔وہ قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔اس موقع ہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔