24سال بعد آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا بہت مزہ آیا، بہت کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملا،بابر اعظم

16  اپریل‬‮  2022

لاہور (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ڈیپارٹمنٹس کرکٹ کی بحالی پرچپ سادھ لی۔ڈی ایچ اے لاہور کے کرکٹ گرائونڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے سوال پر صرف نوکمنٹس پراکتفا کیا۔

کپتان پر امید ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم کے بعد مستقبل میں مزید ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ 24 سال بعد آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا بہت مزہ آیا، بہت زبردست میچز ہوئے۔ بہت کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملا، آسٹریلوی کھلاڑی بھی یہاں کھیلنے پر بہت محظوظ ہوئے،یقین ہے کہ آسٹریلیا کے بعد اب دیگر ٹیمیں بھی مستقبل میں پاکستان کے دورہ پر آئیں گی۔بابراعظم نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے، شاہین آفریدی گیم میں جان مارتا ہے،شاہین آفریدی آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں اپنی کارکردگی کی بنا پرآئے۔ وہ بہت باصلاحیت بولرہے اور مجھے یقین ہے کہ آگے چل کر وہ مزید اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کائونٹی کرکٹ میں صرف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کھیلا ہوں۔وہاں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملاہے۔ کاونٹی کرکٹ سے بہت کچھ چیزیں انسان نئی سیکھتاہے اور پرفارمنس کا معیار بھی بہتر ہوتاہے۔بابر اعظم نے کہا کہ جب ہم کھیلتے تھے تو زیادہ سہولیات نہیں تھیں لیکن اب بچوں کے لیے سہولیات بہترہونا شروع ہوئی ہیں،محنت ہی واحد راستہ ہے جس پر چل کر منزل تک پہنچا جاسکتاہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…