جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جنرل افتخار بابر نے نیا کٹا کھول دیا ہے، ترجمان پاک فوج کو پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی، شیخ رشید

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل افتخار بابر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ جب چیزیں ٹھنڈی ہورہی ہیں تو جنرل بابر افتخار نے نیا کٹا کھول دیا ہے انہیں اس وقت موجودہ بحران میں پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ عمران خان جلد کال دینے والے ہیں ایک مہینے میں ساری چیزیں عام ہونے جارہی ہے کہ کون کون اس سازش میں ملوث ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس طرح سے عمران خان کو اتارا گیا بچے بچے کو پتہ چل جائے گا، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جب سے پیدا ہوا ہوں یہی سن رہا ہوں کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں اور اس پر یقین رکھتا ہوں۔سب کو یقین ہے کہ اس اقدام میں عدلیہ یا فوج کا کوئی کردار نہیں تھا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایکسٹینشن نہ لینا آرمی چیف کا درست فیصلہ ہے اب حالات بھی ایکسٹینشن والے نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترجمان پاک فوج نے اپنی پوزیشن واضح کردی ہے اور ان کی پوزیشن بھی یہی ہونی چاہئے تھی۔ گزشتہ روز پشاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ29 تاریخ تک کا وقت دیتا ہوں عمران خان کو امن کے راستے سے واپس لائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے صدام اور قذافی کے ساتھ کیا کیا دنیا کو پتہ ہے لیکن آج قوم عمران خان کے پیچھے نکل آئی ہے۔ پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب یہ صدرکیخلاف بھی تحریک لائیں گے ہم صدرکیخلاف ہونیوالی تحریک کوناکام کریں گے۔ انہوں کے کہا ہے کہ ہم عمران خان کوامن کے راستے سے واپس لائیں گے عمران خان کیلئے ایک مہینے بعدجیلوں کوبھردیں گے۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ بوٹ پالش والے، پلیٹ لیٹس اوپر نیچے والے واپس آگئے ہیں ہم عمران خان کو واپس لائیں گے قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…