منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔عمران خان نے تاحیات نااہلی کیلئے آرٹیکل 184 تین کی آئینی درخواست دائر کر دی، درخواست میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری قانون

اور سیکریٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ قرار دیا جائے کہ منحرف اراکین کی نااہلی تاحیات ہوگی اور جو بھی رکن پارٹی کو چھوڑنا چاہتا ہے وہ پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کیونکہ پارٹی سے منحرف ہونے والے اراکین صادق اور امین نہیں رہتے۔درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں انحراف کو ناسور قرار دے چکی ہے، منحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہونا چاہیے اور ڈالا گیا ووٹ متنازعہ تصور کیا جائے، کوئی وجہ نہیں کہ منحرف ارکان کی نااہلی تاحیات قرار نہ دی جائی۔عمران خان نے درخواست ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے دائر کروائی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ حلقہ بندیوں کا اقدام عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹرپر اپنے بیان میںکہاکہ نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو، مردم شماری کے بغیرحلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل متنازع بنانے کے مشن پر ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…