پشاور جلسہ، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

14  اپریل‬‮  2022

پشاور (آئی این پی)تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور عمران خان کے وزیر اعظم نہ رہنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اپریل بدھ کی شب خیبر پختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔یوں تو پی ٹی آئی کی جانب سے متعدد بار پشاور میں جلسے کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اس بار وفاقی حکومت میں ساڑھے

تین سال رہنے اور پھر حکومت ختم ہونے کے بعد پہلی بار پی ٹی آئی نے وہاں جلسہ کیا۔پشاور میں سیاسی طاقت کے مظاہرے کے موقع پر اگرچہ پورا دن ہی سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ارکان، سیاسی تجزیہ نگار اور تحریک انصاف کے مخالفین کی لڑائی رہی مگر جلسہ شروع ہونے کے ٹوئٹر پر پشاور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔لوگوں نے سوشل میڈیا جہاں عمران خان کی تقریروں کی کلپس اور تصاویر شیئر کیں، وہیں جلسے کی ویڈیو کلپس اور لوگوں کے جوش و جذبے کی تصاویر کو بھی شیئر کیا گیا۔پی ٹی آئی اراکین اور حمایتیوں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں سے بھی جلسے کے لیے پشاور پہنچنے والے افراد کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں۔پشاور جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لوگوں نے دعوی کیا کہ جلسے کے موقع پر پشاور شہر کی بجلی بند کردی گئی، تاہم اس کے باوجود لوگوں کا جوش و جذبہ کم نہ ہوا۔پشاور جلسے کے دوران پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے منحرف رہنماوں کے خلاف نعرے بھی لگوائے گئے اور نعروں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

پشاور جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز کو پی ٹی آئی رہنماوں نے بھی شیئر کیا اور لکھا کہ پورے پاکستان سے امریکی حکومت کی جانب سے اقتدار تبدیلی کے خلاف لوگ جلسے میں شریک ہوئے اور عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا۔متعدد افراد نے پشاور جلسے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں اور امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتے ہیں۔کچھ لوگوں نے جلسے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ یہ ان مخالفین کے لیے ہیں جو کہتے ہیں کہ عمران خان کی مقبولیت کم ہوگئی۔بعض صارفین نے شکوہ کیا کہ جب سے عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے، تب سے میڈیا ان کے دیگر جلسوں کی طرح پشاور جلسے کی کوریج بھی نہیں کر رہا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…