عمران خان کی شکست پر کیاواقعی بائیڈن نے جشن منایا؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

14  اپریل‬‮  2022

واشنگٹن(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے کئی بار پاکستانی سیاست میں امریکا کی مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ امریکی حکومت ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گردش

کرنے لگی جس میں امریکی صدر جو بائیڈن کو عمران خان کی برطرفی کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق22 سیکنڈز کی ویڈیو میں جو بائیڈن، عمران خان کے خلاف پارلیمنٹ کی عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی کی براہ راست نشریات دیکھ رہے ہیں۔عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتے ہی وہ خوشی مناتے ہیں اور جج کیتن جی بران جیکسن سے گلے ملتے ہیں۔کچھ لوگوں نے پوسٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا اور پوچھا کہ کیا یہ ویڈیو سچی ہے؟دوسری جانب غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ ویڈیو جعلی تھی اور اسے ایڈیٹ کر کے تبدیل کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبار کباد پیش کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہیں، پاکستان 75 برسوں سے وسیع ترباہمی مفادات کا اہم شراکت دارہے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں جبکہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کو مضبوط،خوشحال اور جمہوری ملک کے طور پر دیکھتا ہے جو باہمی مفادات کے لیے لازم ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے پیر کے روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کیا جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…