جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کامیابی کے لئے پرامید ہیں، عمران خان (ن)لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لیں گے، پرویز الٰہی

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے وزارت اعلی کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کامیابی کے لئے پرامید ہیں، عمران خان (ن)لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ

میں نے وزیر اعلی بن کر آپ کے لئے بہت کام کرنے ہیں، ہم کامیابی کے لئے پر امید ہیں، علیم اور حمزہ کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے؟۔قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر نامزد امیدوار پرویز الٰہی سے سابق صوبائی وزرا ء اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے بات چیت اور ارکان اسمبلی سے رابطوں بارے مشاورت کی گئی۔اس موقع پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہمارے نامزد امید وار برائے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی انشا اللہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے، تحریک انصاف کے یرغمال ارکان بھی وقت آنے پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے، عوام کا ردعمل سامنے آنے کے بعد (ن)لیگ کا ٹکٹ آئندہ الیکشن میں اپنی کشش کھو چکا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب میں (ن)لیگ کی ہارس ٹریڈنگ کا عدلیہ کو از خود نوٹس لینا چاہیے۔سبطین خان نے کہا کہ انشا اللہ (ن)لیگ کے جھوٹے دعوئوں کا پول الیکشن کے روز کھل جائے گا، عمران خان کے حق میں عوامی ردعمل دیکھ کر منحرف ارکان کی آنکھیں کھل چکی ہیں، منحرف ارکان اب نقصان کا سودا نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…