لاہور، اسلام آباد( این این آئی، آئی این پی)ایف آئی اے نے لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں چھاپہ مار کر حساس ادارے کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ، مختلف شہروں میں بھی آپریشن کر کے 8افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے لاہور
کے علاقہ سبزہ زار میں چھاپہ مار کر حساس ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈچلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت مقصود عارف کے نام سے کی گئی ہے ۔گرفتار ملزم نے سوشل میڈیا پر 22اکائونٹس بنا رکھے تھے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے ملک کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر 8افراد کو گرفتار کر لیا ۔دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پی ای سی اے 2016)سیکشن 37 میں بیان کردہ فحش/غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے سینٹرل ڈومین نیم سسٹم(سی – ڈی این ایس)پالیسی طریقہ کار نافذ کر دیا ہے۔ جس کے تحت غیر قانونی مواد کی خودکار،م ثراور بلا رکاوٹ بلاکنگ کو فوری یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس طریقہ کار کا افتتاح اتھارٹی نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر ز اسلام آباد میں کیا۔ سی – ڈی این ایس طریقہ کار کی تیاری مہینوں پر مشتمل مشترکہ کاوشوں، ٹیلی کام شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔(