منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

(ق)لیگ کے وفد کی زر داری سے ملاقات ، وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی سے تعاون کی درخواست ، جانتے ہیں سابق صدر نے کیا جواب دیا؟

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے وفد نے سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی سربراہی میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زر داری سے ملاقات کی اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزداے

چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں آصف علی زر داری نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں ووٹ دینے پر طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین کا شکریہ اداکیا اور ان سے کہاکہ ان کا خیرسگالی کا پیغام چوہدری شجاعت حسین تک پہنچا دیا جائے چوہدری سالک حسین نے کہاکہ میرے والد نے آپ سے جو وعدہ کیا تھا وہ ہم نے ووٹ دیکر پورا کیا ہے ۔چوہدری شجاعت حسین ایک وضع دار سیاسی رہنما ہیں اور تمام سیاسی قیادت جس طرح احترام کرتی ہیں اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملات پر بات چیت ہوئی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنمائوں نے آصف علی زر داری سے درخوارست کی کہ سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کا اپناوعدہ پورا کرائیں جس پر آصف علی زر داری مسکر اپڑے اور کہاکہ میں نے تو اپنا وعدہ پورا کر دیا تھا اور مسلم لیگ (ن) نے میری درخواست پر پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کرلیا تھا مگر چوہدری پرویز الٰہی نے پھرتی دکھائی اور وعدہ خلافی کی اور بنی گالا چلے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانا اب مشکل ہے ، پیپلز پارٹی حمزہ شہباز کی حمایت کر چکی ہے ، چوہدری پرویز الٰہی کو یہ باتیں پہلے سوچنی چاہئیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…