اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شہباز گِل، شہزاد اکبر اور اعظم خان کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سابق حکومت کی نمایاں شخصیات اور بیور کریٹس کے بیرون ملک جانے کے خدشے کے پیش نظر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے تین بیورو کریٹس ، مشیروں سمیت چھ افراد کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیے۔بیرون ملک جانے کی کوشش پر سفر سے

روک کر واپس بھجوانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی تبدیلی کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، مشیران شہباز گل، شہزاد اکبر، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور محمد رضوان، سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے ایکٹیوسٹ ارسلان خالد کے نام سٹاپ لسٹ پر ڈالنے کے لیے ہدایات جاری کردیں گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تمام چھ افراد کے متعلق معلومات نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں اور بارڈر سیکورٹی چیک پوائنٹس پر مہیا کیں گئی ہیں اور امیگریشن حکام سے کہاگیا ہے کوئی بھی شخصت ملک سے بیرون ملک جانا چاہے تو روک کر واپس بھجوا دیا جائے۔ایف آئی اے کے سینئر آفیسر نے کا تصد یق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین بیورو کریٹس اور مشیران سمیت چھ افراد کو سٹاپ لسٹ پر رکھا گیا ،مزید کو بھی رکھا جائے گا کے جواب میں آفیسر کا کہنا تھا کہ چونکہ آئی بی ایم ایس نظام مکمل طور پر کمپیوٹر رائزڈ ہے تو ایسے میں نام یا لسٹ خود کار انداز میں ہیڈکوارٹر سے اپ لوڈ ہوتی ہے اور انفرادی طور پر اسی وقت پتہ چلتا ہے جب کسی مسافر کے کوائف سسٹم میں ہٹ ہوتے ہیں جسکے بعد ایف آئی اے امیگریشن ایکشن لیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…