بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعید غنی نے بھی علی محمد خان کی تعریف میں ٹوئٹ کردیا

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے بھی تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت حکومتی بینچز پر موجود علی محمد خان کی تعریف میں ٹوئٹ کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں صوبائی وزیر

سعید غنی نے لکھا کہ کم از کم وہ اسمبلی میں بیٹھے رہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے گواہ ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں GameOverIK کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔یادر ہے سابق حکومت میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کی ذمہ داریاں نبھانے والے علی محمد خان ایوان سے جاتے وقت اپنے لیڈر عمران خان کی سیٹ پہ موجود یہ تقسیمی نمبر لے آئے اور کہا ہے کہ وہ یہ تب ہی واپس کریں گے جب عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوں گے۔گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اس موقع پر جہاں تمام حکومتی اراکین ایوان سے چلے گئے وہاں واحد شخص علی محمد خان ایوان میں بیٹھے رہے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پہ اس کا تقسیمی نمبرہوتا ہے، عمران خان کی بطور وزیراعظم کی سیٹ پہ موجود یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں، وہاں نہیں چھوڑا۔ انہوں نے لکھا کہ اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے اور جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاؤں گا انشاء اللّٰہ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…