جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک روپے کی کرپشن نہیں پھر بھی ہٹا دیا عمران خان کی حامی خاتون ویڈیو پیغام میں روپڑی

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر کہیں ان کے حق میں تو کہیں ان کے خلاف بیانات سامنے آرہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک حامی کارکن نتاشہ وقاص کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انھیں عمران خان

کے حق میں گفتگو کے دوران جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نتاشا پاکستانی عوام کو طیب اردوان کے حق میں ترکی کی عوام کا ڈٹ کر کھڑے ہو جانے کا واقعہ یاد دلارہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ترکی کی عوام نے بھی تو طیب اردوان کو جانے نہیں دیا تھا لیکن پتہ نہیں ہماری عوام کیسی ہے؟ نتاشا وقاص نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ شاید ہم کرپٹ حکمرانوں کے ہی قابل ہیں، ہم ایک اچھے لیڈر کے قابل ہی نہیں ہیں، اللہ تعالی اسی لیے فرماتا ہے، جیسی عوام ویسا لیڈر ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف، شہباز شریف اور مولانا ڈیزل جیسے حکمرانوں کے ہی قابل ہیں، ہم عمران خان کے قابل ہی نہیں ہیں۔ ویڈیو میں نتاشا کو دوران گفتگو جذباتی بھی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ایک روپے کی کرپشن بھی نہیں ہے اور انھیں ہٹا دیا گیا ہے اور یہ کرپٹ لوگ ایک بار پھر ہم پر حکمران بن کر بیٹھ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…