اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے سپریم کورٹ جانیکا اعلان کردیا۔ایک بیان میں اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا کہ ان افراد کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، پیرکو آئین توڑنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکریں گے۔ایمل ولی نے کہا کہ سب کو آئین کی بالادستی تسلیم کرنی پڑے گی، ہر ادارہ اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہے، جو بھی خود کو آئین سے بالاتر سمجھتا ہے، وہ عوام دشمن ہے۔