پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے نئی حکومت میں عمران خان کو چئیر مین پی سی بی لگانے کی پیشکش کردی

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کےصوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے عمران خان کو نئی حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین لگانے کی پیشکش کردی۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کہے تو ہم ان کو نئی حکومت میں کرکٹ بورڈ کا چیئرمین لگانے کا سوچیں گے، عمران خان کے

پاس اب استعفیٰ دینے کے علاوہ اور کوئی سرپرائز نہیں ہے۔ناصر شاہ نے کہا سپریم کورٹ نے ایک تاریخ ساز فیصلہ دیا جس سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا، یہ فیصلہ بادشاہت کا خاتمہ اور جمہوریت کے استحکام کا فیصلہ تھا، ملکی تاریخ میں پی ٹی آئی نے بدترین حکمرانی کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایسا اقدام اٹھایا کہ ان کے اٹارنی جنرل نے بھی اس کا دفاع کرنا مناسب نہیں سمجھا، پی ٹی آئی نے بار بار آئین شکنی کی۔ناصر شاہ نے کہا کہ اب تحریک انصاف کا نام تبدیل کرکے تحریک آئین شکنی رکھا جائے، آج پی ٹی آئی کے پیکا آرڈیننس کو بھی عدالتوں نے ختم کردیا۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اور ان کی جماعت کس منہ سے آکر میڈیا سے بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کو نہ عدالتوں کا احترام، نہ میڈیا کا اور نہ ہی آئین کا احترام ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی تو ضلعی کونسل میں بھی رکھنے کے قابل نہیں ہیں، ملک ان کے حوالے ہوگیا، وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی بحالی سے روپے کی قدر بہتر ہوئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان یونین کونسل کے لیڈر بھی نہیں اور کہتے ہیں ان کے خلاف عالمی سازش ہے۔یاد رہے کہ اس وقت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…