منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کر ادی

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کر ادی ۔اپوزیشن اراکین اسمبلی سمیع اللہ خان ، طاہر خلیل سندھو، پیر اشرف رسول، خواجہ سلمان رفیق، مرزا جاوید اور میاں عبدائولرف پنجاب

اسمبلی پہنچے ۔ اپوزیشن نے سپیشل سیکرٹری چودھری عامر حبیب کو سپیکر چودھری پرویزالٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ پرویز الٰہی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، صوبہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبہ پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے۔دوسری جانب اپوزیشن کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کیا ہے جبکہ ترجمان (ق) لیگ کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم سے متعلق جلد سرپرائز دیں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی امیدوار نے رابطے کرنے والوں کے نام راز میں رکھنے کی ہدایت کی ہے ، رابطہ کرنے والے ارکان ماضی میں بطور وزرا ء اور مشیر کام کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی آئندہ ہفتے حکومتی اتحاد کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، امیدوار کی جانب سے عشائیے میں ارکان کی تعداد شو کرائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…