اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب اسمبلی کی صورت حال میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے، چیف جسٹس آف پاکستان

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے ہیں کہ پنجاب اسمبلی کی صورت حال میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے، جمعرات کو فیصلہ کریں گے کہ پنجاب اسمبلی کامعاملہ سنیں یا لاہورہائی کورٹ بھیجیں۔

بدھ کو سماعت کے اختتام پر مسلم لیگ ن کے وکیل اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے دروازے نہیں کھولے جا رہے، دل دکھ رہا ہے صوبہ پنجاب 6 دن سے بغیر وزیراعلیٰ چل رہا ہے، حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے اس لیے الیکشن نہیں ہونے دیا جا رہا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی صورتحال میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے، پنجاب اسمبلی کا معاملہ چھوٹا نہیں کہ مختصر حکم نامے پاس کرنا شروع کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم پہلے قومی اسمبلی کے معاملے پر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، قومی اسمبلی ممبران نے ہر طرح کے حالات کے باوجود انتہائی مؤدبانہ رویہ رکھا،قومی اسمبلی ممبران کے اچھے رویے کے معترف ہیں، جمعرات کوفیصلہ کریں گے کہ پنجاب اسمبلی کامعاملہ سنیں یا لاہورہائی کورٹ بھیجیں۔وکیل سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کافی توڑ پھوڑ ہوئی تھی اس لیے اجلاس 16 اپریل تک ملتوی ہوا، صبح سے ڈپٹی اسپیکر غائب ہیں، ان سے رابطہ نہیں ہو رہا، آج شام ہونے والے اجلاس کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔چیف جسٹس کے مطابق سسٹم تعاون نہ کر رہا ہو تو آئینی عہدیدار اختیار استعمال کرسکتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر چاہیں تو اجلاس باغ جناح میں بھی بلاسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ جلد بازی میں پنجاب اسمبلی سے متعلق کوئی حکم نہیں دے سکتے، پنجاب میں آئیڈیل حالات ہیں کہ عوام سے رجوع کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…