منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کاسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)اپوزیشن کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی

کے اہم لیڈروں کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مسودہ تیار ہوتے ہی قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کو پیش کر دیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حتمی منظوری کے بعد تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیش ہو گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونے کے بعد سرگرم ہو گئے ہیں۔اسلام آباد سے لاہور آتے ہی چوہدری پرویزالٰہی نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، اس کے علاوہ انہوں نے خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی رکھا۔رپورٹس کے مطابق عشائیے میں ثانیہ کامران، مسرت جمشید چیمہ، سیمابیہ طاہرکے علاوہ راجہ بشارت، مراد راس، سمیرا احمد اور دیگر ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی وزیراعلیٰ بننے کے لیے تمام گروپوں سے رابطے کر رہے ہیں۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے 3 ارکان پنجاب نے بھی پرویز الٰہی کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…