منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کرلیں

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مرکزی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دارالحکومت اسلام آباد میں 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کیلئے اپنے پرانے موسیقار

اور سائونڈ سسٹم ساتھی محمد آصف عرف ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کرلیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے تصدیق کی کہ شرکا کا جوش بڑھانے کے لیے ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔علی نواز اعوان کے مطابق ماضی میں ڈی جے بٹ کے ساتھ 2014 کی احتجاجی تحریک میں سائونڈ اور میوزک سسٹم فراہم کرنے پر ہونے والے تنازعات حل ہو چکے۔ان کے مطابق پی ٹی آئی 27 مارچ کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جا رہی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کے لیے عوام کے اعتماد کا ووٹ ثابت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں ہونے والے جلسے میں میوزک اور سائونڈ سسٹم کے تقریبا تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…