منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معاملات اتنے سیدھے نہیں جتنے آپ کو لگ رہے ہیں، پرویز الٰہی نے شاہ محمود اور پرویز خٹک کو صاف جواب دے دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے باضابطہ دعوت نامے کے باوجود وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہ کی اور واپس روانہ ہو گئے۔ واپسی کے موقع پر صحافیوں نے چلتے چلتے

سوالات کئے جن کے جوابات دئیے گئے۔ روانگی کے موقع پر صحافیوں نے شاہ محمود قریشی سے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات زبردست رہی۔صحافی نے سوال کیا چوہدری برادران آپ کو یہاں سے خالی ہاتھ تو نہیں لوٹا رہے جس کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ نے ہمیں کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹایا۔ ایک اور صحافی کے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے چہرے پر کسی قسم کی مایوسی نہیں ہے۔ صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہیں عمران خان کی حکومت کا پتہ کٹ تو نہیں چکا جس پر پرویز خٹک نے فوری جواب دیا اللہ نہ کر ے۔ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ معاملات اتنے سیدھے نہیں جتنے لگ رہے ہیں۔مسلم لیگ (ق) کے رہنماطارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پارٹی نے فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الٰہی کو دیدیا ہے، وہ سیاہ کریں یا سفید ان پر منحصر ہے، ہمارے آپشنز محدود ہو چکے ہیں،ہم اسی ماہ فیصلہ کر لیں گے،ہماری طرف سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…