بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سجل علی اوراحد رضا میر میں طلاق ہوگئی ہے ،تجزیہ نگاروں کا دعویٰ

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر میں باقاعدہ طور پر طلاق ہوجانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔گزشتہ شام او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی

آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے، سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبر سُن کر ان کے مداح اور انٹر نیٹ صارفین رنجیدہ نظر آ رہے ہیں۔صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے لائیو شو میں چٹ چیٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اس جوڑی میں باقاعدہ قانونی طور پر طلاق ہو چکی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے اس خوبصورت جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اب باقاعدہ طلاق کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔اِن خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ یہ جوڑی ایک دوسرے کے آنے والے پروجیکٹس کے پریمیئر شوز میں بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آ رہی۔دوسری جانب سجل علی کے اس عمل سے لاکھوں مداح بے حد رنجیدہ اور شش و پنج میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…