ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کوئی کہیں نہیں جا رہا، فوج اور عدلیہ کیخلاف مہم چلانے والوں کو سختی سے کچل دونگا، وزیر داخلہ

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات جلدی بھی ہو سکتے ہیں، اگر اپوزیشن کے پاس حکومت کے کچھ ناراض بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے بندے ہیں جو ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گے ،بیوقوف اپوزیشن نے عمران خان کو سیاسی طو رپر دوبارہ زندہ کر دیا ہے ، مہنگائی اور بیرو زگاری ہمیں ڈس چکی تھی

لیکن خود داری اورآزاد خارجہ پالیسی کے لئے ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے ، ابھی انتخابات ہو جائیں تو اپوزیشن کو سمجھ آ جائے گی کہ عمران خان کتنی بڑی سیاسی طاقت کے ساتھ آتا ہے ،کسی کو نکالا جارہا ہے اور نہ کوئی جارہا ہے ،قانون میں ایمر جنسی کی گنجائش ہے ، عمران خان نے سندھ میں ایمر جنسی اور گورنر راج کی میری تجاویز مسترد کر دیں،یہ نہیں ہو سکتا ہے ملک دشمن ،بھارتی ایجنٹ اور غیرملکی ایجنڈے پر کام کرنے والے اس ملک میں عظیم افواج کے خلاف سوشل میڈیا کو استعمال کر سکیں، یہ میرے دور میں نہیں ہو سکتا اور اس کو سختی سے کچل دوں گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ابھی تک کوئی درخواست نہیں آئی ، اگر کوئی شرارت یا کوئی مسئلہ ہو جائے تو وزارت داخلہ ذمے دار نہیں ہو گی۔

ہمیں ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ یہ کب نکلیں گے ان کا روٹ کیا ہوگا اور یہ کیا چاہتے ہیں ، ہمیں درخواست دی جائے اور بتایا جائے تاکہ ہم اس کے مطابق انتظامات کریں ،ہمیں انہیں سکیورٹی دیں گے، ان شااللہ حالات پر امن رہیں گے اور یہ دن خیریت سے گزریں گے ۔ہم نے دو ہزار رینجرز، ایک ہزار ایف سی اور 9ہزار پولیس سمیت 12ہزار سکیورٹی اہلکار مقرر کیے ہیں،اگر ضرورت پیش آئی تو ایک ہزار ایف سی یا ایک ہزار رینجرز مزید بلا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 27مارچ کو پریڈ گرائونڈ میں تاریخی اور عظیم جلسہ کریں گے، میں نے قوم میں کبھی اتنا جذبہ نہیں دیکھا جتنا خود داری کی لڑائی کے لئے ہے ۔یہ ان لوگوں کی لڑائی نہیں جنہوں نے بینظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے ڈالر پکڑ لیے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج ان لوگوں کو فوج کا خیال آ گیا ہے ، بہت اچھی بات ہے ۔

پاکستا ن کی فوج عظیم فوج ہے اور پاکستان کی عدلیہ دور اندیش اورصاحب علم عدلیہ ہے ۔میں نے ڈی جی ایف آئی اے کو کہا ہے کہ پاک فوج اورعدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی آئے تو اس کے خلاف فی الفور قانونی چارہ جوئی کی جائے ، میں اسے خود دیکھ رہا ہوں،یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ ملک دشمن ،بھارتی ایجنٹ اور غیرملکی ایجنڈے پر کام کرنے والے اس ملک میں عظیم افواج کے خلاف سوشل میڈیا کو استعمال کر سکیں۔

یہ میرے دور میں نہیں ہو سکتا اور اس کو سختی سے کچل دوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے پاس حکومت کے کچھ ناراض بندے ہیں جن کو راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے بندے ہیں جو ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گے ،بڑا دلچسپ اور اچھا مقابلہ ہے اورقوم کو اچھی خبریں سننے کو ملیں گی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ابتداء لاہور سے کی ہے ۔

ہو سکتا ہے میں کراچی اور دوسرے شہروں میںبھی جائوں، لیکن حالات اب روز بروز بہتری کی طرف جائیں گے،ایسے ہی بہتری کی طرف جائیں گے جس سے ملک اور رجمہوریت آگے بڑھے گی ، ہم مل جل کر مسائل کو حل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ پارٹیاں بدلنے سے عزت ملتی ہے تو اس سے کوئی عزت نہیں ملتی ، پاکستان میں انتخابات جلدی بھی ہو سکتے ہیں۔

اتحادیوں سے پور ی امید ہے ،اتحادی ہمیشہ دیر سے ہی فیصلہ کرتے ہیں اور وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے،نسلی اور اصلی ہے وہ ہے جو پاکستان ،جمہوریت او رپارٹی کے ساتھ قائم ہے،جو اپوزیشن کے ساتھ قائم ہے میں اس پر بھی خوش ہوں کہ وہ اپنی رائے پر قائم رہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے چند با خبر لوگوں میں سے ایک ہوں،کوئی کہیں نہیں جارہا ۔

میڈیا پر افواہیں اڑائی گئیں،عثمان بزدار بھی کہیں نہیں جارہا وہ بھی چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ ووٹ ڈالنے نہیںجائیں گے،یقینا وہ لوگ ہیں جو ذمہ دار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت اسی میںبہتری ہے کہ عمران خان کی حکومت اپنا وقت پورا کرے ،ممکن ہے وقت سے پہلے انتخابات ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو گیٹ نمبر چار کی باتیں کر رہے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان کا جنرل سیکرٹری تھا ، بلاول کے ابھی دودھ کے دانٹ بھی نہیں ٹوٹے ، بلاول نے کہا تھاکہ او آئی سی کانفرنس نہیں ہو گی لیکن پاکستان میں تاریخی کانفرنس ہوئی،میں بہترین انتظامات پر ساری فورسز اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے ۔

پاکستان کی افواج عظیم افواج ہیں ،ذمہ دار عدلیہ ہے ،اپوزیشن کو بھی سوچنا ہوگا کہ وہ عالمی حالات دیکھے کہ پاکستان انتشار اورخلفشار کا متحمل ہو سکتا ہے ،یوکرین اور روس کے معاملا ت سب کے سامنے ہیں اگر اس میں نیٹو کود پڑا تو حالات کس طرف جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ میں اس میٹنگ میں شامل تھا جب بینظیر بھٹو سے کہا گیا تھاکہ آپ پشاور میں محفوظ رہی ہیں۔

راولپنڈی میں ہٹ ہو سکتی ہیں لیکن اس وقت بینظیر بھٹو میں جذبہ تھا اور انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ یہ بات نہ کریں میں لیاقت باغ آئوں گی ۔شیخ رشید نے کہا کہ ایمر جنسی قانون کا حصہ ہے لیکن آج عدلیہ بڑی پر وقار ہے ، میری سوچ ہے اور میں سندھ میں گورنر راج ایمر جنسی کا حامی تھا لیکن عمران خان نے میری دونوں تجاویز کو مسترد کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ بیوقوف اپوزیشن نے عمران خان کو سیاسی طو رپر دوبارہ زندہ کر دیا ہے ، مہنگائی اور بیرو زگاری ہمیں ڈس چکی تھی ،لیکن خود داری اورآزاد خارجہ پالیسی کے لئے ساری قوم کھڑی ہو گئی ہے ، ابھی انتخابات ہو جائیں تو اپوزیشن کو سمجھ آ جائے گی کہ عمران خان کتنی بڑی سیاسی طاقت کے ساتھ آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کبھی نہیں بھولتے ۔

اداروں کی دس دس ،بیس بیس سال کی پالیسی ہوتی ہے، آج یہ فوج کی بڑی تعریف کرتے ہیں، ان کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کہاں گیا ، انہیں تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے ، ان کی سیاست شاہراہ دستور پر دفن ہو گئی ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ کسی کو نکالا جارہا ہے اور نہ کوئی جارہا ہے ،ڈی جی ایف آئی اے کو کہا ہے کہ جو فوج کی عزت پر فرق ڈال رہے ہیں انہیں غرق کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) کے اپنے گھر میں جنگ پڑی ہوئی ہے ،گھر کے اندر جو پسوڑی پڑی ہوئی ہے میرے پاس اس کا کوئی علاج نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے 25مارچ کو اجلاس ہوگا اور روایت کے مطابق اس روز صرف انتقال کر جانے والے رکن اسمبلی کے لئے فاتحہ خوانی ہو گی ،اس کے بعد سپیکر کب اجلاس بلاتے ہیں ،سپیکر بے تاج بادشاہ ہوتا ہے۔

جب تحریک پیش ہو جائے گی تو تین دن سے پہلے نہیں اورسات دن کے اندر اسے لازمی پیش کرنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے سیاسی طو رپر بہت بڑی غلطی کی ،مہنگائی اوربیروزگاری نے ہمیں ڈسا ہوا تھا لیکن لوگ اسے بھول گئے ہیں اور عمران خان کی خود داری کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں، عمران خان آج جتنا مقبول ہے یہ مل کر بھی عمران خان کے جیب کی گھڑی ہے اورہاتھ کی چھڑی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میری طرف سے تو عدم اعتماد کا فیصلہ 27مارچ کو ہی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو فارمولہ ہے وہ میں یہاں شیئر نہیں کروں گا ، تھوڑی تھوڑی خبر سامنے لائوں گا لیکن سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی،دس دن میں سیاست فیصلہ کن ہو جائے گی اور اس میں اچھی خبریں آئیں گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)24سے 26پر چلی گئی ہے ، ہم صرف یہی کہیں گے کہ درخواست دیں تاکہ انتظامات ہو سکیں۔

دنیا میں سی آئی اے ،پینٹا گون ،ایم سکس ،موساد ،را کوئی بھی ایجنسی نہیں جس کی اپنے ملک کی سلامتی سے کمٹمنٹ نہ ہو ، ہماری عظیم ایجنسی کی پاکستان کے ساتھ کمٹمنٹ ہے ،عظیم افواج کی پاکستان کے ساتھ کمٹنٹ ہے ، ان شا اللہ حالات بہتر ہوں گے اور اچھی خبریں سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اچھے انسان ہیں اللہ انہیں صحت دے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…