ریاض (این این آئی)مسجد الحرام میں بچوں کی تقریبا دو سال کے عرصے کے بعد آمد ہوئی، نمازِ جمعہ میں شرکت کرنے والے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکائونٹ پر اللہ کے ننھے مہمانوں کی چند تصاویر جاری کی گئیں اور ساتھ بتایا گیا کہ اللہ کے ننھے مہمان جمعہ کی نماز کے دوران نظر آئے۔خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو والدین اور رشتہ داروں کے ہمراہ آنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ عمرہ اجازت نامے اور ریاض الجن مسجد نبوی میں نماز کے اجازت نامے کم از کم پانچ سال کے بچوں کو بھی جاری ہوں گے۔