ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تصادم کی طرف نہ جائیں ورنہ جھاڑو پھر جائیگا شیخ رشیدنے سیاسی مخالفین کو خبردار کردیا

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصادم کی طرف نہ جائیں ورنہ جھاڑو پھر جائے گا، پھر ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، شہباز شریف بے نقاب ہو گئے، ان کی بلی بھی تھیلے سے باہر آ گئی، وہ کہتے ہیں قومی حکومت بنے گی، چند روز بعد کہیں گے ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنے گی۔

عمران خان تحریک عدم اعتماد میں سرخرو ہوں گے، اصلی اور نسلی لوگ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اتحادی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سندھ ہاوس میں خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے، 25 مارچ کو اپوزیشن کا جلسہ ہے، سکیورٹی دیں گے۔ سندھ ہاوس میں 300 سے 400 سندھ پولیس کے اہلکار بلائے گئے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ 21تاریخ کو پاکستان آرہے ہیں ،22اور23کو اوآئی اسی وزرائے خارجہ کانفرنس ہوگی اور 23مارچ کو تاریخی پریڈ بھی ہونے جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 24،25فروری سے ملک میں سیاست شروع ہے ، انشاء اللہ 25مارچ کو مطلع صاف ہونا شروع ہوجائے گا ۔عدم اعتماد میں وزیر اعظم عمران خان کو کامیابی ملے گی ، آج میٹنگ میں وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی ڈیوٹی لگائی کہ تمام اتحادیوں سے رابطوں کو جاری رکھا جائے ، 27تاریخ کو ڈی چوک اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا ،25مارچ کو اپوزیشن بھی آرہی ہے اپوزیشن کے جلسے کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔

وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ دونوں صورتوں میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا 20مارچ سے اپریل تک رینجر اور ایف سی اہلکاروں کا ذمہ ہے کہ اپوزیشن کو پوری تحفظ فراہم کریں گے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری زندگی کے آنے والے 20سے 22دنوں میں اہم ذمہ داریاں عائد ہوئی ہے کہ ایم این ،ایم پی ایز اور ملکی امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے ۔

زندگی میں بکنے اور بَکنے والے کبھی کامیاب نہ ہوں گے ۔ اپنے ضمیر کو بیچ کر بولیاںلگانے والے لوگوں کو کبھی عزت نہیں ملتی اور دولت بھی ان کے کام نہیں آتی ہماری کوشش ہے کہ بطور وزیر داخلہ اور فیڈرل فورسز امن وامان کی صورتحال کی خوش اسلوبی سے نبھائیں ، مجھے امید ہے کہ ہمارے اتحادی جو بھی فیصلہ کریں گے وہ وزیراعظم کے حق میں دیں گے ۔

صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں کچھ لوگوں نے 400پولیس اہلکاروں کو بلا یا کوئی بات نہیں ، ابھی بہت دن ہیں ۔میں نے تین ماہ قبل کہاکہ اپوزیشن 23مارچ کو نہیں 25مارچ کو آئے گی ۔ ابھی بھی یہی کہتاہوں کہ 23مارچ کے بعد مطلع صاف ہونا شروع ہوجائے گا ۔25کواپوزیشن باور 27کو پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا ،9دن میں سپیکر جب بھی اجلاس بلانا چاہیں بلاسکتے ہیں ،انشاء اللہ عمران خان کامیاب ہوگا ۔

انہوں نے کہا ہمارے اتحادی سوچ وبچار کرتے ہوئے مشاورت کررہے ہیں اور امید ہے کہ تمام اتحادی عمران خان کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔ ابھی ہم کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہے ، ابھی بہت دن ہیں ، خرید وفروخت لگی ہوئی ہے اور اپویزشن کافیصلہ قوم کرے گی اور ووٹ بیچنے والوں کا منہ کالا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر فروشوں کا منہ کالا کرنا قوم کا فرض ہے ۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ،سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی ا سے قبول کریں گے ۔ کیانی صاحب نے کمال کردیا کہ پہلا موقع ہے کہ شہباز شریف کی بلی تھیلے سے باہر نکل آئی ہے ۔ کہ قومی حکومت بنائینگے دو دن بعد مجھے کہیںگے کہ ٹیکنو حکومت بنے گی ۔ قوم سوچے کہ ووٹ کو عزت دو والے کہہ رہے ہیں کہ پانچ سال قومی حکومت بنے گی تمہاری ایسی کی تیسی ۔

یہاں کوئی اندھیر نگری نہیں چل رہی بلکہ آئین اور قانون کی بات ہے شہباز شریف آئین وقانون کے حوالے سے بات کرنے پر ایکسپوز ہوگئے ہیںاور ان کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں بعد میں انہوں نے جو لڑنا ابھی سے لڑ لیں سوائے ن لیگ کے پاس اصلی عدم اعتماد کے ووٹ نہیں ہیں لند ن سیاسی اسلام آباد میں ہوگا جس میں انہیں شکست ہوگی ۔

اپوزیشن تصادم کے طرف نہ جائیں ورنہ جھاڑو پھیر جائیگا اور آپ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ۔ 25تاریخ سے خبر دوںگا ابھی تو ہلکی پھلکی موسیقی ہے ابھی شہباز شریف نے کہا کہ قومی حکومت بنائینگے شہبازشریف کیا سمجھتے ہیں کہ ہم یہاں فارغ بیٹھے ہیں آپ قومی حکومت جارہے ہیں یا مقصور چپڑاسی اور چنے والوں کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں ایم این اے کا حق ہے کہ حق میں یا مخالف ووٹ دیں اور آئین کے تحت ساری صورتحال رہی میں نے پہلے بھی کہا کہ 12بندوں کی سندھ ہاؤس میں بات چیت جاری ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…