جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری نے ملاقات میں کہا کہ آپ کے دعوت دینے سے پہلے ہی میں نے دعوت قبول کرلی ہے، ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آئینی اقدام کے مؤثر ہونے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور حکومتی روئیے پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آئینی اقدام کے مؤثر ہونے پر اتفاق کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ رخسانہ بنگش جبکہ جے یو آئی کے وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور انجینئر ضیاء الرحمان شامل تھے۔ صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے باقاعدہ دعوت دینے جانا تھا لیکن آصف زرداری نے ملاقات میں کہا کہ آپ کے دعوت دینے سے پہلے ہی میں نے دعوت قبول کرلی ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی طرف سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ تمام پھول کاٹ سکتے ہیں لیکن بہار کو آنے سے نہیں روک سکتے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…