بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی فوج کو فالو کرتا تھا، جاوید میانداد

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے مایہ ناز سابق کرکٹر جاوید میانداد ملک موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے ہمارے اور آپ کے اوپر ہے حکومت کو رکھیں یا گھر بھیج دیں، موجودہ سیاست جو ہو رہی ہے وہ ماضی سے چلتی آرہی ہے،پاکستان میں اسپن پچز بنا سکتے ہیں یہاں کی مٹی فاسٹ پچز کیلئے نہیں۔لیجنڈی کرکٹر جاوید میانداد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ سیاست جو ہو رہی ہے وہ ماضی سے چلتی آرہی ہے،

عمران خان کے کرکٹر ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ جو اقتدار میں آتا ہو اس کا فوکس ملک و قوم ہونی چاہیے، ان کیلئے کیا کیا جائے یہ دیکھا جاتا ہے۔کراچی میں جاری پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیجنڈری جاوید میانداد نے کہاکہ آسٹریلیا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ چند ٹیمیں ہیں جن کی پرفارمنس ہمیشہ اچھی رہی ہے، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستان کی نسبت کرکٹ کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، وہاں ہر بچہ اسپورٹس کھیلتا ہے۔میانداد نے کہاکہ پاکستان میں اسپن پچز بنا سکتے ہیں یہاں کی مٹی فاسٹ پچز کے لئے نہیں جبکہ آسٹریلیا کی پچز قدرتی اچھی ہوتی ہیں وہ زیادہ محنت نہیں کرتے۔سابق کرکٹر نے کہاکہ پاکستان میں جیسا موسم ہے اس لئے یہاں پچ بنانی پڑتی ہے، گراسی وکٹ کو رول کرتے ہیں تو وہ سیدھی بن جاتی ہے، تیز وکٹ لاہور میں بنتی ہے لیکن وہ بھی ویسی نہیں جو دنیا میں بنائی جاتی ہے۔جاوید میانداد نے کہا کہ جب کرکٹ کھیلتا تھا تو آرمی کو بہت فالو کیا، فالو کرنے کا مطلب یہ بتانا ہے کہ آرمی اپنے ملک کیلئے کس طرح لڑتی ہے،میں لڑ کر کھیلتا تھا کیوں کہ ملک کے لئے فائٹ کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ چاہتا ہوں پاکستان اور آسٹریلیا کے کراچی ٹیسٹ کا رزلٹ آئے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو جیتنا چاہیے، کراچی کی پچ وقت کے ساتھ ڈیڈ ہوتی جا رہی ہے کیونکہ پاکستان نے اپنی مرضی کی وکٹ بنائی ہے اگر نہ جیتے تو آپ ہر جگہ ناکام ہیں، ہمارے دور میں اسپن وکٹ بناتے تھے تو تین دن میں میچ بھی ختم کر دیتے تھے۔انہوں نے کہاکہ 400، 500 رنز تو نارمل ہیں، آپ پاکستان کے لئے کھیل رہے ہیں پریشر تو لینا پڑتا ہے، 20 کروڑ عوام میں سے 11 لڑکے پریشر نہیں لیں گے تو بچے لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…