اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بڑے شہروں میں بھرپور جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے تمام بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت تمام بڑے شہروں میں جلسے کئے جائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بڑے شہروں میں جلسے کرنے کی منظوری دے دی۔جلسوں میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت تمام رہنما جلسوں سے خطاب کریں گے۔جلسوں کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جلسوں میں حکومتی نااہلی مہنگائی کو اجاگر کیا جائیگا۔