پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کرکٹ گراؤنڈ سے باہرنکلیں گے تو انہیں سیاست کی سمجھ آئے گی، کامل علی آغا کا طنز

datetime 12  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء کامل علی آغا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کرکٹ گراونڈ سے باہرنکلیں گے تو سیاست کی سمجھ آئے گی، جب حکومتی جماعت کا شیرازہ بکھر جائے تو ہمیں کچھ فیصلہ تو کرنا پڑے گا، شیخ رشید کی لینگوئج کا مطلب حکومت کو کچھ نظر آرہا ہے، اب دنوں کی نہیں گھنٹوں کی بات رہ گئی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید پی ٹی آئی کے نمائندے نہیں ہیں

البتہ وہ وزیرداخلہ ضرور ہیں، مونس الٰہی نے ان کو جو جواب دے دیا اگر ان میں غیرت اور شرم ہے تو اب میدان میں آکر بات کریں۔یہ وقت ادلے بدلے کا نہیں ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، شیخ رشید کی اوقات سب کے سامنے ہے، مونس الٰہی نے ان کی اوقات بتا دی ہے،اگر تو شیخ رشید نے بات حکومتی نمائندے کے طور پر کی ہے تو ان سے پوچھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کی آفر ہمیں حکومت بننے کے چار ماہ بعد ہی آگئی تھی۔ لیکن ہم معاہدے کے پابند ہیں، پارٹی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلے کا اختیار چودھری پرویزالٰہی کو دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت کا اپنا شیراز ہ بکھر جائے تو ہمیں کچھ فیصلہ تو کرنا پڑیگا، ڈسپلن لوگ ہمیشہ اپنے فیصلے قیادت پر چھوڑتے ہیں، چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی جو فیصلہ کریں ہم عمل کرینگے۔ کامل علی آغا نے کہا کہ وزیراعظم ابھی تک کرکٹ گراونڈ سے باہر نہیں نکلے، جب وزیراعظم کرکٹ گراونڈ سے باہرنکلیں گے تو سیاست کی سمجھ آئے گی۔ق لیگ بطور اتحادی جماعت اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کرتی رہی ہے، تحفظات پیچھے رہ گئے ہیں اب تو حتمی فیصلے ہونے ہیں۔ہر سیاسی لمحہ بہت اہم ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگر شیخ رشید کی لینگوئج اس نہج پر آگئی ہے تو اس کا مطلب حکومت کو کچھ نظر آرہا ہے جو وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔سب کو نظر آرہا ہے کہ جب کسی حکومتی جماعت کے اندر گروپ بن جائیں تو بات کس طرف جارہی ہوتی ہے، اب دنوں کی نہیں گھنٹوں کی بات رہ گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…