بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

لیگی رہنما چوہدری تنویر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

datetime 11  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری تنویر کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ

سے گرفتار کرلیا، وہ بیرون ملک فرار ہورہے تھے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیگی رہنما چوہدری تنویر نیب کو کرپشن کیسز میں مطلوب ہیں۔واضح رہے کہ چوہدری تنویر کی گرفتاری کے لیے دو روز قبل راولپنڈی میں چھاپہ مارا گیا تھا، ان پر 45 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔حکام کے مطابق سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے قبضے کی زمین پر غیر قانونی گھر اور پلازہ تعمیر کیا تھا، ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔خیال رہے کہ 2019 میں ایف بی آر کے بے نامی زون نے سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سینیٹر چوہدری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے مالک ہیں، جائیداد کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے جب کہ اراضی چوکیدار، سیکورٹی گارڈ اور گن مین کے نام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…