ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اطلاعات اچھی نہیں، عدم اعتماد سے پہلے امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہوجائے، شیخ رشید

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن پر کہا ہے کہ ہمارے پاس اطلاعات اچھی نہیں ہیں، خدانخواستہ عدم اعتماد سے پہلے امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہوجائے، نتیجہ آپ بھگتیں گے اور کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔تفصیلات کے

مطابق پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے متعدد گرفتاریاں اور ہاتھاپائی ہوئی،پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کیا گیا۔ میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز سے نکال دیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر گرفتاریاں شروع کیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہارے ہوئے لوگ ہیں، شکست ان کا مقدر ہے،یہ فساد چاہتے ہیں، جس طرح یہ کررہے ہیں،ملک خانہ جنگی کی طرف جائیگا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز میں 60سے 70آدمی گئے ہیں، ہم چاہتے ہیں معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہو۔ وزیر د اخلہ نے کہاکہ ہم نے بارہ کہو سے ایک سیل پکڑا ہے،ہمیں اپوزیشن اراکین کی زندگی عزیز ہے۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے پولیس پر تشدد کیا ہے، پولیس کی گاڑیوں کی ہوا نکال دی ہے،ہم چاہتے ہیں معاملہ پر امن طریقے سے حل ہو۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…