صدرجوبائیڈن کی متعدد بارسعودی اوراماراتی سربراہان کو کال ، سعودی عرب، امارات کے سربراہان کاامریکی صدرسے بات کرنے سے صاف انکار

9  مارچ‬‮  2022

واشنگٹن (آن لائن) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی فون کال سننے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے جب صدر بائیڈن کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی تو دونوں سربراہان نے امریکی صدر کی کال لینے سے انکار کر دیا۔یہ کوشش ایک ایسے وقت پر کی گئی ہے جب امریکا یوکرین کے لیے عالمی سطح پر حمایت بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور تیل کی عالمی قیمت کو قابو میں رکھنے کے لیے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے اور امریکی حکام نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان نے گزشتہ چند ہفتوں میں امریکی صدر کی جانب سے بات کرنے کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔ رپورٹ میں سعودی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکا سے یمن کی جنگ میں مدد، سویلین جوہری پروگرام میں معاونت اور شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے امریکا میں قانونی استثنیٰ کے مطالبات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امریکا میں چند مقدمات کا سامنا ہے جن میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بھی یمن میں موجود ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حالیہ میزائل حملوں کے جواب میں امریکی ردعمل پر تحفظات ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…