یوکرین کو جنگی طیارے دینے کے بدلے پولینڈ کو امریکا سے ایف 16 طیارے ملنے کا امکان

8  مارچ‬‮  2022

واشنگٹن (آن لائن) امریکا کی طرف سے کسی بھی وقت پولینڈ کو اپنے میگ 29 طیارے یوکرین کو دئے جانے کے بدلے میں ایف 16 طیارے دیئے جانے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے ساتھ براہ راست جنگی ٹکراؤ کے خطرہ کے ادراک کے

باوجود امریکہ کی طرف سے یوکرین اور پولینڈ کو بھاری جنگی ہتھیاروں اور سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔انتہائی معتبر امریکی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ امریکہ کی طرف سے پہلے ہی پولینڈ کو 17 ہزار اینٹی ٹینک میزائل فراہم کر دئے گئے ہیں جو پولینڈ نے آپریشن اسیڈ کے تحت منتقل بھی کر دیئے ہیں اور ان میزائل سے ہی روسی ٹینکوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے یہ میزائل امریکہ کی طرف سے یوکرین کیلے منظور کردہ 350 ملین کی امداد کا حصہ ہیں جبکہ پولینڈ کو نئے ایف 16 طیارے دینے اور پولینڈ کے مگ 29 طیارے یوکرین کو منتقل کرنے کی تجویز پر غوروخوص جاری ہے اور جلد فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین کے بیشتر ہوائی اڈے متاث یا تباہ ہوچکے ہیں اور ایسی صورت میں روسی افواج پر حملوں کیلے پولینڈ کے اڈے استعمال ہوسکتے ہیں جس کے جواب میں روس پولینڈ کو حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے لیکن اس صورت میں روس اور امریکا کے درمیان براہ راست ٹکراؤ کا خدشہ بڑھ جائے گا جس کا امریکی حکام کو بھی ادراک ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…