جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

علیم خان خودوزیراعظم عمران سےملاقات کریں گے،گورنرسندھ

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آن لائن )گورنر سندھ عمران اسماعیل نےدعویٰ کیا کہ علیم خان خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔اسلام آباد میں موجود گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراطلاعات فواد چودہدی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالا روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم سے ملاقات سے قبل نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں،ایسا نہیں لگتا کہ کوئی ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہوجائے کہ قریب بھی نہیں آسکیں۔سارے حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔گورنرسندھ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج بیٹھ کرچیزوں کو ہینڈل کرلیں گے،وہ رہنما آج بھی پارٹی سےاتنی محبت کرتے ہیں جتنی کل کرتے تھے اور عمران خان کیلئے ان کےدل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اگر کسی معاملے پرتھوڑی سی ناراضگی ہوجاتی ہے تو ان معاملات کوحل کرلیں گے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق تحفظات وزیراعظم کی ایما پر ہے کہ وہ کیسے انھیں دور کرتے ہیں۔دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فر خ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول کا 5دن کا الٹی میٹم زمین بوس ہوگیا تو اب 24گھنٹوں پر آگئے ہیں،حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوختم نہیں کیا بلکہ احساس پروگرام کے چھتری تلے 34پروگرامات کا اجرا کیا۔

سماجی تحفظ کے پروگرام کا بجٹ 85ارب سے بڑھا کر 260ارب کیا گیا ہے،جب عمران خان حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں کمی کی تو اپوزیشن کو یہ بھی ہضم نہیں ہورہا۔ بلاول زرداری کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ہم بلاول کو یقین دلاتے ہیں کہ 2023کے الیکشن صاف اور شفاف ہونگے۔

بلاول کی پارٹی کا پنجاب میں جو حال ہے وہ کسی سے پوشیدہ ہیں، یونین کونسل کا الیکشن بھی جیتنے کی سکت نہیں ہے،اسمبلیاں بھی قائم رہیں گی اور وزیراعظم عمران خان بھی، ناکامی اور رسوائی اپوزیشن کا مقدر ہے، بلاول کے شوقیہ مارچ کے آغاز سے آج تک عوامی خدمت کے کسی ایجنڈے پر بات ہوئی ہو تو ہمیں بتایا جائے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں کیٹ شو پر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا۔

پی ٹی آئی جمہوری اقدار کا خیال رکھتی ہے،مارچ میں کئی بھی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، ابھی مارچ میں کتنے لوگ ہیں یہ تو بلاول بھی بتانے کے ہمت نہیں رکھتے، عمران خان سے حساب مانگنے والے پہلے 15سالہ حساب سندھ کے عوام کو دیدیں، 2018 میں عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے اور اسکی مدت 2023تک ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…