اسلام آباد (این این آئی)چیف وہپ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں، پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اپنی اسلام آباد میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی بیرون ملک دورے منسوخ کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے ممبران اسمبلی کو سرکاری وفد کے ساتھ دورے پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے ۔