بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر پورے نہیں، گورنر سندھ کا دعویٰ

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ سے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلیے نمبر پورے نہیں ہیں۔خصوصی گفتگو کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے ادارے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں، وہاں سے نہ کوئی اشارے آتے ہیں، نہ ہی فون جاتے اور آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 9 مارچ کو کراچی آئیں گے اور ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور آئندہ بھی اچھے رہیں گے، وزیراعظم اتحادیوں سے ملاقات کرتے ہیں، چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ کیلئے میں نے وزیراعظم سے بات کی ہے، ایم کیو ایم ہماری حکومت کیساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، متحدہ قیادت کے کوئی مطالبات نہیں ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کو سراہا ہے، متحدہ کے کیمپ سے مختلف اوقات میں مختلف آوازیں آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پالیسی سے اختلافات ہوسکتا ہے، جسے ہم دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایم کیو ایم کی خواہش تھی کہ وزیراعظم بہادرآباد میں مہمان نوازی کا موقع دیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…