بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 2  مارچ‬‮  2022 |

شنگھائی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔یوکرین پر حملے کے اثرات عالمی معیشت پر تیزی سے پڑرہے ہیں جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے اور برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہو گئی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے امریکی صدر نے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا، شنگھائی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز میں بھی ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔علاوہ ازیں 2011 کے بعد تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آنے سے پاکستان کے امپورٹ بل میں اضافے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…