ہفتہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی پولیس نے حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش 3 ماہ میں مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دیا ہے جبکہ مقتولہ کے سسر علی اصغر اور شوہر فیصل اصغر کو خانہ نمبر 2 میں رکھا ہے، اس تفتیش پر حنا جاوید کے لواحقین عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں۔20 اگست کو راولپنڈی میں حنا جاوید کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔ ان کی لاش گھر کے واش روم سے ملی۔ راولپنڈی کے نو تعینات سی پی او سردار غیاث گل نے صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے دوران بتایا کہ تھانہ سول لائنز پولیس نے مقدمے کی تفتیش مکمل کر لی ہے اور ان کی ہدایت پر چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ اور حنا جاوید کی لاش سے حاصل کیے گئے 17 نمونوں کا ڈی این اے گھریلو ملازم ذیشان سے میچ ہوا۔حنا جاوید کے ناخن سے بھی ذیشان کا ڈی این اے ملا۔

مبینہ زیادتی کی تفتیش کے دوران مقتولہ کی لاش سے ملنے والے اسپرم کے نمونے کا ڈی این اے بھی ذیشان سے میچ ہوا۔ انہی فورنزک نتائج کی بنیاد پر پولیس نے ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش میں حنا جاوید کے سسر علی اصغر اور شوہر فیصل اصغر کے خلاف اہم شواہد سامنے نہیں آئے، جس پر دونوں کے نام چالان کے خانہ نمبر 2 میں رکھے گئے۔پولیس نے دونوں کو بے گناہ قرار نہیں دیا۔ ان کے کردار کا حتمی فیصلہ عدالت کرے گی، ذیشان کے موبائل فون سے ملنے والی حنا جاوید کی تصاویر بھی چالان کا حصہ ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کی ڈی این اے رپورٹس، ان کے موبائل فونز کا کال ریکارڈ اور فرانزک رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔چالان کے ساتھ حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور لاش کے ابتدائی معائنے کی تفصیل بھی جمع کرائی گئی ہے، حنا جاوید کے اہلِ خانہ پولیس تفتیش پر عدم اعتماد ظاہر کر چکے ہیں۔ ان کے تحفظات کے باوجود پولیس نے چالان جمع کرا دیا ہے۔ اب مقدمے کے شواہد عدالت کے سامنے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…