منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

”تحریک انصاف کو کہا جاتا ہے کہ بڑی نالائق حکومت ہے لیکن بل گیٹس نے بھی مجھ سے پوچھا کہ ۔۔۔”وزیر اعظم عمران خان کا دلچسپ انکشاف

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کورونا وائرس کے دوران حکومتی اقدامات کو عالمی طور پر سراہنے کا بھی بتایا۔قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کوکہاجاتا ہے کہ بڑی نالائق حکومت ہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی کورونا کے خلاف حکمت عملی کوسراہا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈبینک نے احساس پروگرام کو دنیا کے 4 بہترین پروگرامز میں سے ایک قرار دیا جبکہ دی اکانومسٹ کہتاہے کہ کورونا سے بہترین طریقے سے نمٹنے میں 190 ملکوں میں پاکستان پہلے 3 میں شامل ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بل گیٹس ملنے آئے تو خاص پوچھا کہ کیا قدم اٹھائے تھے کہ اتنے بڑے چیلنج سے بہتر نکلے، وہ این سی او سی گئے اور تعریفیں کیں، یہ بھی تعریف کی ایک طرف کورونا سے لڑ رہے تھے اور دوسری طرف پاکستان میں کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں سے سوال کیا کہ دونوں جماعتیں بتائیں کہ کیاکبھی دنیا نے ان کی حکومتوں کی تعریف کی؟ قوم سے خطاب میں انہوں نے اعلان کیا کہ بی اے پاس نوجوانوں کو 30 ہزار روپے انٹرن شپ دلوائیں گے، 80 لاکھ خاندانوں کو اب 12 ہزار کے بجائے 14 ہزار روپے ملا کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں کمپنی اور فری لانسرز کو 100 فیصد ٹیکس چھوٹ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترسیلات آئے، پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات ہوئیں، جبکہ یہ برآمدات ان دونوں جماعتوں کے دورِ حکومت میں کم تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیکس وصولی 6 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہوئی، ہماری ٹیکس وصولی 31 فیصد زیادہ ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ 4 بڑی فصلیں گندم، چاول، مکئی اور گنا کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی، کسانوں کے پاس 11سو ارب روپے اضافی پیسا گیا جبکہ پہلے کسانوں کو پیسے ہی نہیں ملتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ سرفہرست 100 کمپنیوں نے 930 ارب روپے منافع کمایا، چاہتا ہوں مزید بڑے سرمایہ کار آئیں تاکہ ملک ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹریکٹر کی فروخت 20 فیصد زیادہ ہوئی، ٹیکسٹائل کی برآمدات تاریخ کی سب سے زیادہ ہوئیں، تعمیراتی شعبے میں 1500 ارب روپے آئے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…