آسٹریلوی ٹیم کو دھمکی دینے والا بھارتی خود ڈر گیا

1  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد، راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی آسٹریلوی ٹیم کو دھمکی آمیز ای میل کرنے والا بھارتی شہری خود ڈر گیا اور اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردئیے۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کی فیملی کو پاکستان میں کھیلنے پر دھمکی آمیز ای میل کرنے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔

بھارتی شہری خود ڈر کر بھاگ گیا۔دھمکی آمیز ای میل کرنے والے بھارتی باشندے مریدل تیواری نے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کردئیے۔بھارتی شہری نے پاکستانی میڈیا پر خبر چلنے کے بعد اپنے تمام سوشل مِیڈیا اکائونٹ ختم کیے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان بھارتیوں کو پسند نہیں آیا، بھارتی شہری نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو دھمکیاں دے دیں تاہم پاکستان نے بھارتی سازش ناکام بنا دی ۔دوسری جانب پاکستان ٹیسٹ ٹیم اور آسٹریلوی کی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے را ولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی تقریباً ساڑھے گیارہ بجے اسٹڈیم داخل ہوئے اس موقع پر انہوںنے پچ اور گرائونڈ کا جائزہ لیا بعد ازاں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بائولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں ۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مسلسل تیسرے روز بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بائولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔دونوں ٹیموں کی جانب سے تقریباً تین گھنٹے تک پریکٹس سیشن جاری رہا پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ اپنے والد کی آخری رسومات کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…