جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے 85 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، گیس اسٹیشنز مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔پنجاب میں تقریبا تین ماہ

بعد سی این جی اسٹیشنز کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ پہلے ہفتے میں پیر بدھ اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک گیس ملے گی جب کہ دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق اس فیصلے سے مڈل کلاس عوام کو فائدہ ہوگا، لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہو جائے گا، امپورٹ بل میں اربوں روپے کی کمی ہو گی، آلودگی بھی کم ہو جائے گی۔غیاث پراچہ نے بتایا کہ گیس کی بندش سے 450 ارب روپے کی صنعت متاثر ہوتی ہے جس کا مستقل حل نکالا جائے، ایل این جی نہ منگوانے سے گیس سیکٹر تباہ ہو رہاہے، گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے، غیر یقینی صورتحال ختم کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…