جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

قلندرز کی شاندار فتح پر حارث رؤف جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)فاسٹ بولر حارث رؤف لاہور قلندرز کے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل میں کوالیفائی کرنے پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میچ میں فتح حاصل کرتے ہی رو پڑے۔گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ کا دوسرا ایلیمینیٹر کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز اسکور کیے

۔جواب میں لاہور کے بولرز نے یونائیٹڈ کے بلے بازوں کو زیادہ دیر کریز پر رکنے نہیں دیا لیکن ایلکس ہیلز اور اعظم خان کریز پر جمے رہے، میچ میں کئی مواقع ایسے آئے جن میں لگا کہ میچ اسلام آباد جیت جائے گا تاہم قلندرز کے بولرز نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی مقابلے میں بنائے رکھی اور یوں میچ آخری اوور میں جاکر اپنے نام کیا۔فاسٹ بولر حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، اس کے علاوہ انہوں نے شاہین کی گیندوں پر دو شاندار کیچ کیے اور سیٹ بلے باز اعظم خان کو رن آؤٹ بھی کیا۔میچ کے اختتام کے بعد جب لاہور کا اسکواڈ اور ممبران گراؤنڈ میں آئے تو حارث ان سے گلے مل کر زار و قطار رو دیے، ساتھ ہی جیت کے موقع پر شاہین آفریدی کی آنکھوں میں بھی نمی دکھائی دی۔حارث کے ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا تو مداح بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ایک صارف نے کہا کہ حارث کی آنکھوں کے آنسو اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے اس جیت کیلئے کتنی محنت کی ہے، یہ دل کو چھو جانے والا لمحہ ہے۔ایک اور مداح نے لکھا کہ حارث جیسا کھلاڑی جو کھیل میں اپنی جان مارتا ہے، سخت محنت کرتا ہے، ان سے ایسے ہی جذبات کی توقع کی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…