جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین تنازع، بھارت بڑی مشکل میں پھنس گیا

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ ڈیفنس پارٹنر اور مختلف مراعات و معاہدوں کے باوجود بھارت نے یوکرین کے مسئلے پر امریکہ کی حمایت کے کسی اعلان کی بجائے فی الوقت خاموشی اور غیر جانبداری کا رویہ اختیار کر رکھا ہے ۔ روزنامہ جنگ میں عظیم ایم میاں کی شائع خبر کےمطابق اس کا انکشاف امریکی صدر بائیڈن کی تازہ پریس کانفرنس کے دوران ہوا۔

ایک صحافی نے صدر بائیڈن سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ بھارت امریکہ کا ڈیفنس پارٹنرہے۔تو صدر بائیڈن نے جواب میں کہا کہ ہم بھارت سے رابطہ کئے ہوئے ہیں اور انہوں نے جلد ہی اس معاملہ کو حل کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔ صدر بائیڈن کے اس جواب سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ بھارت ابھی تک امریکہ کی حمایت سے گریز اور غیر جانبداری کا کھیل کھیل رہا ہے ۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران روس پر اپنا دباؤ بھی جاری رکھنا چاہتا ہے اور امریکہ سے بھی مزید مراعات کی سودے بازی چاہتا ہے ۔ صدر بائیڈن کی انتظامیہ گذشتہ کئی ہفتوں سے اپنے یوروپی اتحادی ممالک اور ایشیاء و افریقہ کے حامی ممالک سے رابطے کر کے روس کے خلاف اپنے لیے حماقت حاصل کر چکا ہے بلکہ نیٹو ممالک کی افواج کو بھی متحرک کرنے کے علاوہ مزید امریکی افواج و اسلحہ بھی یوروپی فرنٹ لائن ممالک منتقل کرنے کا کام بھی انجام دے چکا ہے۔

ایشیا میں جاپان ، جنوبی کوریا ، آسٹریلیا سے بھی رابطے کر کے امریکی حکمت عملی کی حمایت حاصل کر چکا ہے ایسی صورت میں یوکرین کے مسئلے پر امریکہ ۔ بھارت رابطے اور مذاکرات بہت پہلے سے ہونا ایک سفارتی ضرورت ہے ۔ صدر بائیڈن کے جواب سے واضح ہوتا ہے کہ تاحال بھارت نے یوکرین کے بحران پر امریکہ کا ساتھ دینے کے بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا اور امریکہ کااتحادی بننے کے باوجود اپنی غیر جانبداری کا کھیل کھیل رہا ہے ۔

امریکہ کے سابق اتحادی پاکستان کے حکمرانوں نے امریکی مطالبات کی حمایت کے لیے منٹوں میں بھی فیصلے کر کے ملک اور عوام کو صبرآزما مشکلوں میں ڈالنے کا کام بھی کیا ہے ۔ صدر بائیڈن نے اپنی پریس کانفرنس میں روسی صدر پیوٹن پر الزام لگایا کہ وہ ایک بار پھر سودیت یونین کی تشکیل کے لیے اپنے سابقہ علاقوں کو فتح کرنا چاہتا ہے اور امریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کا مقصد روس کو اپنے ان توسیعی اقدامات سے روکنا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…