جمعرات‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2024 

روس یوکرین جنگ، پاکستان میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

datetime 24  فروری‬‮  2022

کراچی (آن لائن)روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی نے عالمی مارکیٹ کیساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں کو بلند سطح پر پہنچا دیا ۔جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں77ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1972ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں

ایک تولہ سونے کی قیمت میں3400روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر1لاکھ 30ہزار300روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی اسی طرح2915روپے کے نمایاں اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ11ہزار711روپے پر جا پہنچی۔روس کے یوکرین پر حملے کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بھی بیٹھ گیا ،پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو بدترین مندی کی زد میں رہی کے ایس ای100انڈیکس1300پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس45ہزاراور44ہزارپوائنٹس کی دو نفسیاتی حد سے گر کر43800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 204ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب روپے سے گھٹ کر74کھرب روپے رہ گیا ۔بدترین مندی کی وجہ سے 84.08فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق یوکرین پر24فروری کو روسی حملے کے بعد جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور،بھارت اور دیگر اسٹاک ایکس چینجز میں 3 فیصد تک مندی دیکھنے میں آئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی اس لہر کا شکار ہوااور مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی ۔ حصص مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بھی 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 104 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، 2014 کے بعد پہلی بار خام تیل سو ڈالر فی بیرل سے زائد ہو گیا جس کے پیش نظر پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے،

دنیا میں عدم استحکام کے خدشے پر سرمایہ کاروں نے نہ صرف سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا بلکہ خوف کے باعث سرمائے کا انخلاء بھی شروع کر دیا جس نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو بھی مندی سے دوچار کر دیا ۔ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی اور آئل اینڈ پیٹرولیم سیکٹر کے حصص کی فروخت کا رجحان دیکھا گیا جس سے قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی،

آئل اینڈ گیس ڈیویلپنٹ کمپنی لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 1.23 فیصد کمی سے 87.79 روپے، پاکستان پِیٹرولیم لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 1.75 فیصد سے کم ہوکر 78.40 روپے اور شیل پاکستان لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 2.5 فیصد کم ہوکر 118.50 روپے ہوگئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، اس کے علاوہ روس اور یوکرین تنازع کے عالمی معیشت پر منفی اثرات کے خدشات بھی موجود ہیں

جس سے اسٹاک مارکیٹ بھی متاثر ہورہی ہے اور گزشتہ 10 ٹریڈنگ سیشن میں اب تک اسٹاک مارکیٹ 3 فیصد گرچکی ہے اور آئندہ دنوں میں بھی ان عوامل کے اسٹاک مارکیٹ پر اثرات دیکھے جاسکیں گے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس 1302.41پوائنٹس کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45132.92پوائنٹس سے گھٹ کر43830.51پوائنٹس ہو گیا جبکہ534.12پوائنٹس کی کمی سے

کے ایس ای30انڈیکس17584.11پوائنٹس سے کم ہو کر17049.99پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای100انڈیکس 30880.02پوائنٹس سے گھٹ کر30062.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 2کھرب 4ارب 15کروڑ26لاکھ4ہزار681روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب2ارب59کروڑ21لاکھ94ہزار336روپے

سے گھٹ کر74کھرب98ارب 43کروڑ95لاکھ89ہزار654روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو8ارب روپے مالیت کے35کروڑ59ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو6ارب روپے مالیت کے 18کروڑ63لاکھ55ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طورپر377کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے36کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،317

میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے فلائنگ سینٹ 3کروڑ84لاکھ،ٹیلی کام لمیٹڈ3کروڑ31لاکھ ،ہم نیٹ ورک2کروڑ4لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ44لاکھ اور سینر جیکو پاک1کروڑ38لاکھ حصص کے سودں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میض کے حصص کی قیمت میں200.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے

حصص کی قیمت بڑھ کر 10500.00روپے ہو گئی اسی طرح74.00روپے کے اضافے سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت1325.00رو پے پر جا پہنچی جبکہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں200.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر5400.00روپے ہو گئی اسی طرح109.00روپے کی کمی سے باٹاپاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر1990.00روپے پر آ گئی ۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…