اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

روسی حملے کے بعد یوکرین میں مارشل لاء نافذ

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر نے روسی حملے کے بعد ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یوکرین کے صدر نے کہا ہےکہ یوکرین کے ملک کے علاقوں میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے۔یوکرینی صدر کاکہنا تھا کہ روس نے یوکرین کے انفراسٹرکچر اور بارڈرگارڈزپر میزائل حملے کیے ہیں جس سے متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے ہیں۔

صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین پر روسی حملے سے متعلق امریکی صدر سے بات کی ہے، ہم مضبوط ہیں اور ہرچیز کے لیے تیار ہیں۔اس کے علاوہ یوکرین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے یوکرین پر مکمل حملہ کیا ہے اور یوکرین کے پر امن شہر حملوں کی زد میں ہیں، یوکرین اپنا دفاع کرے گا اور جیت جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ دنیا پیوٹن کو روک سکتی ہے اور اسے روکنا چاہیے، اب عمل کرنے کا وقت ہے۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ روس کی جانب سے کیف انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوکرین کی فضائی حدود بند کردی گئی ہے۔دوسری جانب یوکرین کے سفیر برائے اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ روس نے جنگ کا اعلان کیا ہے، روس کوجنگ سے روکنا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…