پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) وزارت خزانہ کی ہدایت پراسٹیٹ بینک نے پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرکام شروع کردیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا

فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کیلئے اسٹیٹ بینک نے پالیسی بنانا بھی شروع کردی ہے۔ جب پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا توکاروباری طبقات اور لوگوں کوموقع دیا جائے گا کہ وہ اس سے قبل اس کرنسی کوتبدیل کروا لیں یا پھر بینکوں میں جمع کروا دیں۔بنکوں میں کرنسی نوٹ تبدیل کرانے والوں کا ریکارڈ بمعہ شناختی کارڈ نمبر مرتب کیا جائے گا۔ ایسے افراد بارے یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ وہ فائلر ہیں یا نان فائلر؟ بڑی رقم تبدیل کرانے والوں سے ان کے گوشواروں بارے بھی معلوم کیا جائے گا۔واضح رہے اسی طرح سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں کی کئی تصاویر زیر گردش ہیں جن سے متعلق یہ کہا جارہا تھا کہ حکومت نے کرنسی نوٹ تبدیل کر کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…