لاہور(این این آئی) پاکستان سپرلیگ 7پاکستانی بیٹسمین چھاگئے کوئی بھی غیرملکی کھلاڑی ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا، کامیاب ترین بیٹسمین فخرزمان،
اب تک کھیلے گئے پی ایس ایل کے27میچوں میں لاہورقلندرزکے فخرزمان نے سب سے زیادہ رنزبنائے انہوں نے9میچوں کی9اننگزمیں 57.88کی اوسط سے521رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور6نصف سنچریاں شامل ہیں۔ دوسرے نمبرپرملتان سلطانزکے شان مسعودنے9میچوں کی9اننگزمیں 50.33کی اوسط سے453رنزبنائے جن میں 4نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تیسرے نمبرپرملتان سلطان کے کپتان محمدرضوان نے9میچوں کی9اننگزمیں 61.14کی اوسط سے428رنزبنائے جن میں 5نصف سنچریاں شامل ہیں۔ چوتھے نمبرپر پشاورزلمی کے شعیب ملک نے9میچوں کی9اننگزمیں 44.85کی اوسط سے314رنزبنائے جن میں 2نصف سنچریاں شامل ہیں۔ پانچویں نمبرپرکراچی کنگزکے کپتان بابراعظم نے9میچوں کی9اننگزمیں 38.37کی اوسط سے307رنزبنائے جن میں 2نصف سنچریاں شامل ہیں۔