منگل‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2026 

مچھلیاں خود کو آئینے میں دیکھ کر صاف کرتی ہیں،جاپانی سائنس دان

datetime 19  فروری‬‮  2022 |

اوساکا(این این آئی) جاپانی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ بعض مچھلیاں آئینے میں اپنا عکس دیکھ کر نہ صرف خود کو پہچان سکتی ہیں بلکہ اگر انہیں عکس میں اپنے جسم پر کوئی دھبہ نظر آجائے تو وہ اسے صاف بھی کرتی ہیں۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے اور ارتقا یافتہ جانوروں کی طرح ننھی منی مچھلیاں بھی اپنے وجود کا شعوررکھتی ہیں۔ اسی لیے وہ آئینے میں اپنا عکس دیکھ کر خود کو پہچان سکتی ہیں۔اگر انہیں اپنے عکس میں کوئی اضافی اور غیرمعمولی نشان نظر آجائے تو وہ سمجھتی ہیں کہ کوئی کیڑا ان کے جسم سے چپک گیا ہے جسے چھڑا کر اپنا جسم صاف کرنے کیلیے وہ مختلف ترکیبیں بھی اختیار کرتی ہیں۔واضح رہے کہ یہ دریافت تین سال پہلے، ماہرین کی اسی ٹیم نے کی تھی لیکن تب دوسرے سائنسدانوں نے اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے تھے اور اس دریافت کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔اوساکا سٹی یونیورسٹی میں ڈاکٹر ماناسوری کوہدا کی قیادت میں جاپانی، جرمن اور سوئس ماہرین کی ایک ٹیم نے یہ تحقیق ایک بار پھر انجام دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…