اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان سے سعودی عرب اور یو اے ای منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے لاکھوں ریال اور دیگر غیرملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ریاض جانے والے مسافر سے 7,20,000 سعودی ریال برآمد کر لیے گئے۔ملزم فہدتھانی نے ریال بیگ میں چھپا رکھے تھے۔ کرنسی کی مقامی کرنسی میں مالیت3کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ملزم کو برآمدشدہ رقم سمیت مزید کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب اے ایس ایف نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے35لاکھ روپے کے مساوی ملکی و بغیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔مسافر عامر سہیل سے 70ہزار ریال، 4024 درھم اور 19300 روپے برآمد کر لیے گئے۔ مسافر نے ریال جوتوں میں اور باقی کرنسی جیب میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ملزم کو برآمد رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔