وزیراعظم کے خلاف غیر مناسب ٹرینڈ پر وفاقی وزیر اعجاز شاہ آبدیدہ ہوگئے

16  فروری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کے معاملے پر وزرا بول پڑے اور عمران خان کے خلاف غیر مناسب ٹرینڈ پر وفاقی وزیراعجاز شاہ آبدیدہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اعجاز شاہ نے کہا غیرمناسب ٹرینڈ سے متعلق سوشل میڈیا دیکھ کر دکھ ہوا، آئی بی کا سربراہ رہا کبھی

منتخب وزیراعظم کے خلاف ایسی مہم نہیں دیکھی۔اعجاز شاہ نے کہاکہ وزیراعظم اورفیملی پر ذاتی حملے کسی تہذیب یافتہ معاشرے کے عکاس نہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا نے بھی سوشل میڈیا پر جاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا اور رائے دی کہ سوشل میڈیا کے سخت قوانین ہونا چاہیے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غیرمناسب ٹرینڈ پر ناراضی کا اظہار کیا اور غیرمناسب ٹرینڈ کی روک تھام کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کالا باغ ڈیم سے متعلق تجویز پیش کی تاہم وزرا نے مخالف کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کالا باغ ڈیم منصوبے کا معاملہ کابینہ کیسامنے رکھا اور وزیراعظم کو تجویز دی کہ کالاباغ ڈیم پر کابینہ کمیٹی بنائی جائے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا نے کالا باغ ڈیم کے بارے میں مونس الٰہی کی تجویز کی مخالفت کی اور کہا کہ سندھ میں انتخابات ہونے جارہے ہیں، کالا باغ ڈیم پر پہلے ہی مخالفت ہے اور کالا باغ ڈیم پر کمیٹی بنانے کا مناسب وقت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…