پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں پاکستان کی بیٹی سمیرا کا مسئلہ اٹھا دیاجو مسکان کے شہر کے ایک دارالامان میں وطن واپسی کے دن گن رہی ہے

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کرناٹک کی بہادر مسلم بیٹی مسکان پر بحث کے دوران پاکستان کی ایک بیٹی سمیرا کا مسئلہ اٹھا دیا،جو مسکان کے ہی شہر بنگلور (منڈیہانا) کے ایک دارالامان میں بیٹھی وطن واپس آنے کے دن گن رہی ہے۔ پیر کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ

مسکان نے ایک بار پھر دو قومی نظریے پر تصدیق کی مہر لگا کر برہمنی سامراج کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے مسکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ایک بیٹی سمیرا کا ذکر کیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریت کا حامل ایک خاندان قطر میں رہ رہا تھا۔ قطر میں پاکستانی لڑکی سمیرا نے ایک بھارتی مسلمان لڑکے سے شادی کر لی جو اسے بغیر ویزے کے بھارت لے گیا۔ کچھ عرصے بعد سمیرا کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسے تین سال کی قید ہو گئی۔ جیل میں ہی دو ماہ بعد اسکے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ قید کے دوران ہی اْسکا خاوند اسے چھوڑ گیا جس کا اب کچھ اتا پتہ نہیں۔ سمیرا رہائی کے بعد اپنی بیمار بچی کے ہمراہ بنگلور کی ایک حراست گاہ میں پڑی ہے۔ سمیرا کی وکیل سہانا بسوا پٹنا نے بتایا کہ چھ ماہ سے وہ دلی میں پاکستانی سفارت خانے اور پاکستان میں وزارت خارجہ سے رابطہ کر رہی ہے تاکہ سمیرا کی پاکستانی شہریت کی تصدیق حاصل کی جا سکے لیکِن اسے کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مسکان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پاکستان کی بیٹی سمیرا کا بھی کچھ سوچا جائے۔ انہوں نے قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم سے کہا کہ وہ یہ معاملہ حکومت کے سامنے لے جائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ سینیٹر عرفان صدیقی اور قائد ایوان مل کر اس کا لائحہ عمل بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…