منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ناراضی اور علیحدگی، اصل بات کھل کر سامنے آ گئی

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ناراضی اور علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔ سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر اس بارے خبریں چلائی جارہی ہیں۔اس حوالے سے بشریٰ بی بی

کی قریبی دوست فرح خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں، وہ بنی گالا اسلام آباد میں گھر پر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولا جائے۔فرح خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرمیرے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ ملک سے بھاگ گئے ہیں، میں اور شوہر پاکستان ہی میں موجود ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور خاتون اوّل کے بارے میں گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے پر صحافی کیخلاف ہم عدالت میں ہیں، خاتون اوّل کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ خاتون اوّل بشری عمران اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں، خاتون اول پورے ایک سال میں صرف ایک ہفتے کیلئے لاہور تشریف لے کرگئیں اور پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور نہیں گئیں، اسلام آباد میں ہیں۔شہباز گل کا کہنا تھاکہ سیاست اور صحافت کریں غیر سیاسی اہلخانہ کے بارے میں جھوٹی جعلی خبریں نہ دیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…